مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے گذشتہ دنوں بیروت میں ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ امریکہ لبنان کی سرحد پر دوسرا جنگی محاذ کھلنے سے روکنے کے لئے سفارتی طور پر پوری کوشش کررہا ہے۔ اب تک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات انجام دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے حالات پر ہماری نظر ہے۔ پوری کوششیں کررہے ہیں تاکہ نیا جنگی محاذ کھلنے سے روکا جاسکے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ جنگ بند کرکے قیدیوں کا تبادلہ کیا جاسکے تاہم انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے معاہدے کے نزدیک نہیں پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ